چین میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 127 ہلاکتیں اور 5 ہزار زخمی، دل دہلا دینے والی فوٹیج

چین میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 127 ہلاکتیں اور 5 ہزار زخمی، دل دہلا دینے والی فوٹیج

امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سردی کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے
چین میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 127 ہلاکتیں اور 5 ہزار زخمی، دل دہلا دینے والی فوٹیج

Webdesk

|

19 Dec 2023

چین کے شمال مغربی علاقے میں 6.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 127 تک پہنچ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں زلزلے کے نتیجے میں 5000 سے زائد افراد زخمی جبکہ متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز لین ژو کے جنوب مغرب میں 102 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں منفی درجہ حرارت کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

زلزلے کی خوفناک فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں جن میں زمین کو لرزتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!