چین اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کا خاتمہ، بڑی پیشرفت پر دنیا حیران

ویب ڈیسک
|
28 Jan 2025
چین اور بھارت کے درمیان برف پگھلنے لگی اور ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
بیجنگ میں چین اور بھارت کے وزارت خارجہ کے حکام کی ملاقات میں دونوں ممالک نے پانچ سال سے معطل براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک نے یاتریوں کےلیے ویزے جاری کرنے پر بھی اتفاق کی جس کا آغاز رواں سال موسم سرما سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور چین نے اس موسم گرما میں یاتریوں کے لیے براہ راست پروازیں، ویزے، متعدد تبادلے اور مانسروور یاترا کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا جبکہ سرحد پار دریاؤں اور ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کے اشتراک پر بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے دونوں ممالک کے درمیان "باہمی شکوک و شبہات" کو ختم کرنے پر زور دیا اور 75 سال مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے تعلقات گہرے کرنے کا عندیہ دیا۔
سیکرٹری خارجہ وکرم مصری اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کے درمیان بیجنگ میں ملاقات کے دوران مختلف اقدامات کو بحال کرنے کے فیصلے کئے گئے۔
Comments
0 comment