3 hours ago
دبئی میں ایمریٹس روڈ پر ٹریفک حادثہ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے
Webdesk
|
8 Jun 2026
دبئی: ایمریٹس روڈ پر منی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹرک تکنیکی خرابی کے باعث اچانک سڑک کے درمیان رک گیا تھا اور اس دوران بس ڈرائیور کے مبینہ طور پر توجہ نہ دینے اور محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے کے باعث بس کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment