دنیا کی معمر ترین خاتون حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں

دنیا کی معمر ترین خاتون حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں

معمر ترین خاتون عازم کا جدہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا
دنیا کی معمر ترین خاتون حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2024

دنیا کی طویل العمر خاتون عازم حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والی 130 سالہ خاتون سرہودہ ستیتی رواں سال معمر ترین حاجی ہیں جن کا  جدہ ایئرپورٹ پر سعودی حکام نے  پرتپاک استقبال کیا جنہوں نے ان کے عزم اور طاقت کو سراہا۔

معمر خاتون نے حج کی ادائیگی کا موقع ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور سعودی قیادت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے حج کے لیے منتخب کیا اور مجھے اپنے دوسرے گھر آنے کی اجازت دی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سرہودہ ستیتی 2024 کے معمر ترین حجاج ہیں۔

سعودی حکومت نے حجاج کرام کی سہولت اور راحت کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں، جن میں 75 ممالک کے 1750 شاہی مہمانوں اور 88 ممالک کے 3,322 عازمین کو خصوصی دعوت پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔ حرمین شریفین کے پروگرام کے متولی نے فلسطین سے تعلق رکھنے والے شہید اور زخمیوں کے ایک ہزار اہل خانہ کو بھی خوش آمدید کہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!