دنیا کی معمر ترین انسان کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون کا انتقال

دنیا کی معمر ترین انسان کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون کا انتقال

ماریہ برینیاس موریرا اپنی خواہش کے عین مطابق رات سوئیں اور صبح اپنے بستر پر مردہ حالت میں ہائی گئیں۔
دنیا کی معمر ترین انسان کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون کا انتقال

Webdesk

|

20 Aug 2024

میڈرڈ: دنیا میں سب سے زیادہ عمر کی حامل شخصیت کا اعزاز رکھنے والی خاتون ماریہ برینیاس موریرا 117 برس اور 168 دن کی عمر میں اسپین میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماریہ برینیاس موریرا اپنی خواہش کے عین مطابق رات سوئیں اور صبح اپنے بستر پر مردہ حالت میں ہائی گئیں۔

موت تصدیق کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اسی طرح انتقال کرجانے کی خواہش کا اظہار کیا کرتی تھیں۔

ماریہ نے دنیا کی معمر ترین شخصیت کا یہ اعزاز گزشتہ برس ہی حاصل کیا تھا جب فرانس کے لیوسل رینڈم 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

لیوسل رینڈم کے انتقال کے بعد  گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جنوری 2023 میں  ماریہ برینیاس کو باضابطہ طور پر دنیا کا معمرترین انسان تسلیم کر لیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!