دوست سے بیوی کا ریپ کروا کے بلیک میل کرنیوالا شخص گرفتار
Webdesk
|
22 Nov 2024
نئی دہلی : بھارتی پولیس نے بیوی کا دوست سے ریپ کروانے اور نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے شخص کو دوست سمیت گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون آگرہ کے سیتا نگر میں مزدوری کرتی ہے جبکہ خاتون کا اپنے شوہر سے ایک 12 سال کا بیٹا بھی ہے، ملزمان اور خاتون کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سفاک بھارتی شخص نے پہلے اپنے نشئی دوست کو بیوی سے زیادتی کرنے کیلئے قائل کیا اور پھر زیادتی کے دوران بیوی کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرلیں۔
بعد ازاں پیسوں کے پجاری شخص نے اہلیہ کو اس کی نازیبا ویڈیوز دکھا کر 2لاکھ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی شخص نے بیوی کو دھمکی دی کہ اگر اہلیہ اسے 2لاکھ بھارتی روپے ادا نہیں کرتی تو وہ اس کی نازیبا ویڈیوز کو آن لائن پوسٹ کردے گا۔
خاتون نے اپنے شوہر سے ویڈیو وائرل نہ کرنے کی التجا کی لیکن شوہر 2لاکھ بھارتی روپے کیلئے بضد تھاجس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروا دی۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے نشہ آور چیز پلا اپنے دوست سے زیادتی کروائی اور ویڈیو بھی بنالی۔بھارتی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد درندہ صفت شخص کو دوست سمیت گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردیں۔
Comments
0 comment