فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلیے 15 سال پرانی گاڑیوں کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ

فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلیے 15 سال پرانی گاڑیوں کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ

فیصلے کا اطلاق یکم اپریل سے شروع ہوگا
فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلیے 15 سال پرانی گاڑیوں کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

2 Mar 2025

فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلیے حکومت نے 15 سال یا اُس سے پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی جبکہ عملدرآمد کیلیے انہیں پیٹرول فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے 15 سال سے زائد پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یکم اپریل 2023 سے نئی دہلی کے پیٹرول پمپس پر 15 سال سے پرانی گاڑیوں کو ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ حکومت تمام پیٹرول پمپس پر جدید آلات نصب کرے گی، جو 15 سال سے پرانی گاڑیوں کی شناخت کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام فضائی آلودگی کو کم کرنے اور شہر کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ نئی دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ 31 مارچ 2023 کے بعد 15 سال سے پرانی گاڑیاں دارالحکومت کے کسی بھی پیٹرول پمپ سے پیٹرول یا ڈیزل نہیں بھروا سکیں گی۔

یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اٹھایا ہے، جس کا مقصد نئی دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنا ہے۔ وزیر ماحولیات نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ماحول کو بہتر بنائے گا، بلکہ پرانی گاڑیوں کے مالکان کو نئی اور ماحول دوست گاڑیاں خریدنے کی ترغیب دے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پرانی گاڑیوں کو استعمال کرنے کے بجائے نئی ٹیکنالوجی والی گاڑیاں خریدیں، جو کم ایندھن استعمال کرتی ہیں اور ماحول کو کم نقصان پہنچاتی ہیں۔ نئی دہلی میں فضائی آلودگی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حکومت کا یہ فیصلہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے اور شہریوں کی صحت کو تحفظ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پرانی گاڑیوں کو نئی گاڑیوں سے تبدیل کریں یا پھر انہیں شہر سے باہر استعمال کریں، کیونکہ یکم اپریل کے بعد نئی دہلی کے پیٹرول پمپس پر ان گاڑیوں کو ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!