افغان صوبے ہرات میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، 6 افراد جاں بحق
کابل میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
Webdesk
|
30 Apr 2024
افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد نے مسجد کو بھی نہ بخشا، حملے کے باعث 6افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مسجد پر حملہ گزشتہ روز یعنی پیر کی شام ہوا جس میں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق کابل میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسجد کے امام بھی اس حملے میں شہید ہوئے جب کہ اس حملے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Comments
0 comment