11 hours ago
افغانستان میں شدید زلزلے سے 250 ہلاک، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک
|
1 Sep 2025
افغانستان کے جنوب مشرقی حصے میں پاکستان کی سرحد کے قریب اتوار کی رات گئے 6.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور کئی املاک تباہ ہوگئیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز باساول سے 36 کلومیٹر شمال میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلہ رات 11:47 بجے مقامی وقت کے مطابق آیا۔
افغان صوبے کنڑ میں زلزلے کے باعث متعدد سڑکیں، عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
زلزلہ پیماؤں کا کہنا ہے کہ علاقے کا پہاڑی اور کمزور انفراسٹرکچر ایسے شدید زلزلوں میں جانی نقصان کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ حکام زلزلے کے بعد آنے والے جھٹکوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور رہائشیوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
Comments
0 comment