2 hours ago
فلپائن، منڈاناو میں 8.2 شدت کا زلزلہ
انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے
Webdesk
|
8 Jun 2026
منیلا: فلپائن کے جزیرے منڈاناو میں 8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یو ایس سونامی وارننگ سسٹم نے زلز لے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 بتائی تاہم بعد میں اسے بڑھا کر 8.2 کر دیا گیا۔
انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد تاحال جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، جبکہ متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Comments
0 comment