فلسطین کے حالات اور مسئلہ کی کوئی پرواہ نہیں، امریکی میگزین کا محمد بن سلمان سے منسوب بیان
ویب ڈیسک
|
27 Sep 2024
امریکا کے میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل سے تعلقات معمول پر لارہے ہیں اور ہمیں فلسطین کے حالات اور مسئلے سے کوئی پرواہ نہیں ہے۔
امریکی میگزین دی اٹلانٹک کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مبینہ طور پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو بتایا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی بات چیت کے درمیان فلسطین میں کیا ہوتا ہے اس کی پرواہ نہیں کرتے۔
صحافی اور مصنف فرینکلن فوئر نے نوٹ کیا کہ ایک سعودی اہلکار نے اس قسم کی گفتگو کی تردید کی ہے۔
امریکی میگزین نے 25 ستمبر کو ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائی کے تناظر میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تبادلے کی تفصیل دی گئی تھی۔
مضمون کا آغاز 6 اکتوبر 2023 کو سعودی سفارت کاروں اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات سے ہوا، جس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بدلے میں فلسطینی ریاست کے بلیو پرنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تاہم، امریکی حکام کی جانب سے "اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہنے والے حملے کے بعد بات چیت کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے، اسرائیل کی فوجی کارروائی نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، جس میں 41,000 افراد ہلاک اور 50,000 زخمی ہوئے ہیں۔
جبکہ سعودی عرب نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا فلسطینی ریاست کے قیام پر منحصر ہے، ریاض اور وائٹ ہاؤس کے درمیان جاری بات چیت نے اس طرح کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش بھی کی ہے۔
گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے جاری بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات رواں سال کے اختتام تک معمول پر آجائیں گے تاہم اس کی بنیادی شرط غزہ میں جنگ بندی ہے۔
سعودی ولی عہد نے جنوری 2024 میں سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔
ایم بی ایس نے مبینہ طور پر بلنکن کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی-سعودی دفاعی معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے "اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا بہترین موقع پیش کیا"، خاص طور پر اگلے صدارتی انتخابات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ واپسی سے پہلے یہ بہت اہم ہے۔
میگزین نے لکھا کہ بلنکن نے سعودی ولی عہد سے سوال بھی پوچھا کہ تعلقات قائم کرنے پر آپ اسرائیل سے کیا چاہتے ہیں، جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی۔
Comments
0 comment