فلسطینیوں پر فوجیوں کے جنسی حملے، امریکا کا تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینیوں پر فوجیوں کے جنسی حملے، امریکا کا تحقیقات کا مطالبہ

اسرائیلی حکومت اور فوج کو ان رپورٹوں کی مکمل تحقیقات کرنا چاہیے
فلسطینیوں پر فوجیوں کے جنسی حملے، امریکا کا تحقیقات کا مطالبہ

Webdesk

|

9 Aug 2024

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو میلر نے کہاہے کہ اسرائیل کو چاہیے کہ فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے جنسی حملوں سے متعلق دعوں کی گہرائی کے ساتھ تحقیق کرے اور مجرموں کے ساتھ کوئی رعائت نہ برتی جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جب میلر سے اسرائیلی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے وڈیو کلپ کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وڈیو کلپ دیکھا ہے، گرفتار شدگان پر جنسی حملے کے بارے میں رپورٹیں خوف ناک ہیں۔

اسرائیلی حکومت اور فوج کو ان رپورٹوں کی مکمل تحقیقات کرنا چاہیے۔ مذکورہ وڈیو کلپ میں اسرائیلی فوجیوں کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک فلسطینی کو گرفتار کر کے سیکورٹی کیمروں کی نظروں سے دور لے کر جا رہے ہیں تا کہ خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر سکیں۔

ادھر وائٹ ہائوس نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ عصمت دری، تشدد اور برے سلوک کے متعلق رپورٹیں انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔ وائٹ ہاس کی خاتون ترجمان کیرین جان پیئر نے باور کرایا کہ قانون کی بالادستی اور نگرانی کے اقدامات پر عمل درآمد ضروری ہے۔

مذکورہ مبینہ خلاف ورزی سے متعلق وڈیو کلپ اسرائیلی حکام کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بد سلوکی کے الزامات کی تحقیقات کے دوران سامنے آئی۔اس تحقیق نے دائیں بازو کے اسرائیلیوں میں غصے کی لہر دوڑا دی جنھوں نے دو فوجی تنصیبات پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوجی پولیس نے 9 فوجیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان پر ازام تھا کہ انھوں نے غزہ میں ریزرو فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار ایک فلسطینی قیدی کو جنوبی اسرائیل میں سدی تیمان کے اڈے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!