فرانس: مہاجرین کے کیمپ پر فائرنگ، 4 افراد لقمہ اجل بن گئے

فرانس: مہاجرین کے کیمپ پر فائرنگ، 4 افراد لقمہ اجل بن گئے

فائرنگ کا یہ واقعہ فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب قائم مہاجر کیمپ میں پیش آیا
فرانس: مہاجرین کے کیمپ پر فائرنگ، 4 افراد لقمہ اجل بن گئے

Webdesk

|

15 Dec 2024

فرانس میں مہاجرین کے کیمپ پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب قائم مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ مرنے والوں میں 2 سکیورٹی اہلکار اور 2  تارکین وطن شامل ہیں۔

فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالیکردیا اور شہریوں کو مارنے کا اعتراف بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کے دوران حملہ آور کی گاڑی سے مزید 3  ہتھیار بھی برآمد کر لیے جبکہ فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!