غزہ، اسرائیلی بمباری سے حاملہ خاتون شہید، نومولود بچی بچالی گئی

غزہ، اسرائیلی بمباری سے حاملہ خاتون شہید، نومولود بچی بچالی گئی

اسرائیلی فوج کی رفح میں دو مکانات پر بمباری سے 19 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں ایک ہی خاندان کے 14 بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ، اسرائیلی بمباری سے حاملہ خاتون شہید، نومولود بچی بچالی گئی

Webdesk

|

22 Apr 2024

 رفح میں اسرائیلی حملے میں ایک حاملہ خاتون شہید ہوگئی، لیکن ڈاکٹروں نے نومولود بچی کو بچالیا۔ شہید ہونے والی حاملہ خاتون کی بچی کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی رفح میں دو مکانات پر بمباری سے 19 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں ایک ہی خاندان کے 14 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران ایک حاملہ خاتون بھی شہید ہوئی ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انکے پیٹ میں موجود بچی کو بچالیا۔

بچی کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور اسکی شناخت شہید سبرین کی بچی رکھی گئی ہے۔اسرائیلی حملے میں نومولود بچی کی ماں کے ساتھ اس کے والد، ایک بہن بھی شہید ہوئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!