غزہ جنگ، مزید 5 اسرائیلی فوجی واصل جہنم

غزہ جنگ، مزید 5 اسرائیلی فوجی واصل جہنم

ہلاک فوجی کی شناخت کمانڈو فارمیشن ڈوڈیون یونٹ کے میجر ایلی ڈیوڈ گارفنکل کے نام سے ہوئی ہے۔
غزہ جنگ، مزید 5 اسرائیلی فوجی واصل جہنم

Webdesk

|

24 Mar 2024

مقبوضہ غزہ: بنیامین میں حماس سے جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک فوجی کی شناخت کمانڈو فارمیشن ڈوڈیون یونٹ کے میجر ایلی ڈیوڈ گارفنکل کے نام سے ہوئی ہے۔

سرایا القدس کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے گئے۔طولکرم میں نور شمس کیمپ کے اندر ایک کار کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔

سرایا القدس کے مطابق گاڑی میں اسرائیلی فوج کا 1 ڈیوٹی افسر 3 سپاہیوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔

دوسری جانب غزہ میں بھوک و افلاس کے شکار مزید 19 فلسطینی شہری اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آٹے کے تھیلوں کا انتظار کرنے والوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے مشین گن سے فائرنگ کی۔دیرالبلح میں گھر پر حملے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 142 ہو گئی۔اسرائیلی حملوں سے 7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 412 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!