غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 92 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 92 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں ذمہ داریاں انجام دینے والے 45 ڈاکٹرز کا جوبائیڈن اور کمالا ہیرس کو خط
غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 92 ہزار سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2024

غزہ کے اسپتالوں میں ذمہ داریاں انجام دینے والے 45 امریکی ڈاکٹروں نے جوبائیڈن اور کمالا ہیرس کے نام لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں شہریوں کی اموات 92 ہزار تک پہنچ گئی۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کے نام ایک کھلے خط میں، غزہ کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے 45 امریکی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جو تباہی دیکھائی گئی اُس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے کہی زیادہ ہے۔

امریکی ڈاکٹروں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت کے دوران اپنے دل دہلا دینے والے عینی شاہدین کے بیانات سنائے، جس نے اسپتالوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور طبی سامان کی کمی کی وجہ سے زخمیوں، حاملہ خواتین اور بیمار افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں چھوڑ دیا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ "امکان ہے کہ مرنے والوں کی تعداد پہلے ہی 92,000 سے زیادہ ہے، جو کہ غزہ کی آبادی کا 4.2 فیصد ہے۔"

طبی ماہرین نے کہا کہ صرف معمولی استثنی کے ساتھ، غزہ میں ہر کوئی یا تو بیمار یا پھر زخمی ہے، ہر قومی امدادی کارکن، بین الاقوامی رضاکار، اور ممکنہ طور پر ہر اسرائیلی یرغمالی شامل ہیں۔

خواتین نے اینستھیزیا کے بغیر سی سیکشن کروائے اور غذائی قلت کا شکار ماؤں نے اپنے کم وزن والے بچوں کو آلودہ پانی میں ملا ہوا فارمولا دودھ پلایا ہے۔ بچے متعدد بیماریوں اور جنگ کی ہولناکیوں سے دوچار ہیں، کیوں کہ اسپتالوں میں روزانہ اسرائیلی فوج کی طرف سے بچوں کے سر یا سینے میں گولیاں لگائی جاتی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!