7 hours ago
غزہ میں لاکھوں لوگ خوراک کے منتظر ہیں، برطانوی وزیر کی اسرائیل پر چڑھائی

ویب ڈیسک
|
15 May 2025
برطانوی وزیر برائے مشرق وسطیٰ ہامیش فالکنر نے اسرائیلی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہاؤس آف کامنز میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ "اسرائیل کا غزہ کیلیے امدادی سامان روکنا خوفناک اقدام ہے، غزہ کی سرحدوں پر خوراک سڑ رہی ہے جبکہ لاکھوں بھوکے افراد تک یہ نہیں پہنچ پا رہی"۔
انہوں نے کہا کہ "اسرائیلی وزراء کا اسے 'دباؤ کا ذریعہ' قرار دینا ظالمانہ اور ناقابل دفاع ہے، دنیا کا واضح مطالبہ ہے کہ اسرائیل فوری طور پر اپنی پابندیاں ہٹائے"۔
فالکنر نے اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر "غزہ میں ناقابل برداشت انسانی المیے" کو حل کرنے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "انسانی امداد کو کبھی بھی سیاسی ہتھیار یا فوجی حربے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے، ہماری ترجیح امدادی پابندیاں ہٹانا، یرغمالوں کی رہائی اور شہریوں کی حفاظت ہے جبکہ برطانیہ کسی ایسے امدادی طریقہ کار کی حمایت نہیں کرے گا جو سیاسی مقاصد کے تحت ہو"۔
وزیر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ "فوری جنگ بندی " کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تمام تنظیموں کو جانیں بچانے کے لیے فوری طور پر کام کرنے دیا جائے۔
Comments
0 comment