غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 55 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 55 فلسطینی شہید

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 55 فلسطینی شہید

Webdesk

|

23 Apr 2024

تل ابیب:اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر  بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

دوسری جانب غزہ کے خان یونس شہر کے نصر میڈیکل کیمپ میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے مزید 100 سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

 جس کے بعد نصر میڈیکل کیمپ سے ملنے والی شہدا کی کل لاشوں کی تعداد 283 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی میجر ہلاک ہوگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!