حج کے دوران گرمی سے مرنے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز، 55 پاکستانی بھی شامل
ویب ڈیسک
|
21 Jun 2024
سعودی حکام نے جمعہ کو تصدیق کی کہ حج کے دوران شدید گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 1,081 ہوگئی ہے، جن میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
اس سال سعودی عرب میں دنیا بھر سے 1.8 ملین سے زائد عازمین نے فریضہ مقدسہ ادا کیا۔جن میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
مملکت میں پیر کو سب سے زیادہ 51.8 ڈگری سیلسیس (125 فارن ہائیٹ) درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے حجاج کی بہت سی اموات ہوئیں۔
اے ایف پی کے مطابق مرنے والے زائرین میں 658 مصری بھی شامل تھے جن میں سے زیادہ تر گرمی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔
اخبار نے عرب سفارت کاروں کے حوالے سے مزید کہا کہ ہلاکتوں میں کم از کم 144 انڈونیشیائی، 68 ہندوستانی، 60 اردنی، 35 تیونسی، 11 ایرانی اور تین سینیگالی شامل ہیں۔
تاہم، سعودی حکام نے اتوار کے بعد سے نہ تو اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا ہے اور نہ ہی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
سعودی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے ہیٹ اسٹروک کے شکار 2500 سے زائد عازمین کا علاج کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال حج کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کم از کم 240 عازمین جاں بحق ہوئے تھے جن میں اکثریت انڈونیشیائی تھی۔
Comments
0 comment