حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف، اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا سربراہ سبکدوش

حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف، اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا سربراہ سبکدوش

مستعفی عہدیدار کا 7 اکتوبر کے واقعے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ
حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف، اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا سربراہ سبکدوش

ویب ڈیسک

|

22 Aug 2024

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی دے دیا جسے منظور بھی کرلیا گیا ہے۔

میجر جنرل اہرن ہالیوا نے اپنے استعفے میں 7 اکتوبر کے واقعات کی ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ میجر جنرل شیلومی ہوں گے جن کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح اور اولین کام مغویوں کی بازیابی کیلیے اقدامات ہوں گے۔

اسرائیلی فوج میں یہ تبدیلیاں ایسے وقت آئی ہیں جب اسرائیل پر ایران کے حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہام لنکن مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!