حماس کا ٹرمپ کیلیے جذبہ خیرسگالی، امریکی نژاد یرغمالی اسرائیلی فوجی کو رہا کردیا

حماس کا ٹرمپ کیلیے جذبہ خیرسگالی، امریکی نژاد یرغمالی اسرائیلی فوجی کو رہا کردیا

ٹرمپ نے دو روز قبل ایدان کی رہائی کے حوالے سے ذو معنی پیغام جاری کیا تھا
حماس کا ٹرمپ کیلیے جذبہ خیرسگالی، امریکی نژاد یرغمالی اسرائیلی فوجی کو رہا کردیا

ویب ڈیسک

|

13 May 2025

غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے علاقے سے حماس نے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو ٹرمپ سے خیرسگالی کے طور پر رہا کر دیا۔

حماس کی جانب سے 21 سالہ الیگزینڈر کو پیر کے روز غزہ میں عالمی ادارہ ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایدان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے "امن کی جانب ایک اہم پیش رفت" قرار دیا اور دو روز قبل کہا تھا کہ ایک خوش خبری آنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی قطر اور مصر کی ثالثی اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ جنگ بندی کی جائے اور باقی تمام قیدیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔  

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ منگل کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر پہنچ رہے ہیں اور اس کے تحت حماس نے خیرسگالی کا پیغام اُن تک پہنچایا ہے۔ حماس کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ یہ رہائی صرف ٹرمپ کو ایک اچھا پیغام دینے کیلیے کی گئی ہے۔

ادھر، اسرائیلی حکومت نے بھی ایدان کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔  بین الاقوامی برادری اس تنازعے کے فوری سیاسی حل کی امید لگائے ہوئے ہے۔  

حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ مزید یرغمالیوں کی رہائی کو انسانی امداد کی بحالی سے مشروط کیے ہوئے ہیں اور کسی بھی مغوی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!