حماس کےہاتھوں اغوا اسرائیلی کمانڈو اور اہلکاروں کی لاشیں برآمد

حماس کےہاتھوں اغوا اسرائیلی کمانڈو اور اہلکاروں کی لاشیں برآمد

مذکورہ افراد کو حماس کے مسلح افراد نے 17 اکتوبر کو اغوا کیا تھا
حماس کےہاتھوں اغوا اسرائیلی کمانڈو اور اہلکاروں کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2024

غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں اغوا ہونے والے کمانڈر سمیت پانچ مغویوں کی لاشیں 9 ماہ بعد  برآمد ہوئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے ہاتھوں 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل سے اغوا ہونے والے پانچ یرغمالیوں کی لاشیں غزہ سے آپریشن کے دوران برآمد ہوئیں جو بظاہر تازہ معلوم ہوتی ہیں۔

جن افراد کی لاشیں ملیں اُن میں فوجی کمانڈو، اسرائیلی پولیس کے اہلکار سمیت دیگر شامل تھے۔ جن کی شناخت مایا گورین (کمانڈر)، سپاہی راویڈ آریہ کاٹز، اورین گولڈن، ٹومراہیماس، کریل بروڈسکی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فوج نے بتایا کہ یہ لاشیں بدھ کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع مرکزی شہر خان یونس میں ایک آپریشن کے دوران برآمد کی گئیں۔

واضح رہے کہ دسمبر میں اسرائیلی فوج  فوج نے گورین کی موت کا اعلان کیا تھا، جسے 7 اکتوبر کو اغوا کر کے غزہ لے جایا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!