حسن نصر اللہ کے بعد خامنہ ای سے متعلق انتہائی اہم خبر، ایران نے تصدیق بھی کردی

حسن نصر اللہ کے بعد خامنہ ای سے متعلق انتہائی اہم خبر، ایران نے تصدیق بھی کردی

ایران نے تصدیق کی ہے کہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے
حسن نصر اللہ کے بعد خامنہ ای سے متعلق انتہائی اہم خبر، ایران نے تصدیق بھی کردی

ویب ڈیسک

|

28 Sep 2024

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق تہران کے حکام نے کی اور بتایا کہ خامنہ ای نے جنگی انگوٹھی پہن لی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ  اسرائیل سے حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران  حزب اللہ اور دیگر لبنانی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کی جانب سے جمعہ کو جنوبی بیروت میں ایک حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد اگلے مرحلے کا تعین کیا جا سکے۔

قبل ازیں ہفتے کے روز، اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے ایک روز قبل بیروت کے جنوبی مضافات میں گروپ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کو ہلاک کر دیا تھا۔ بعد ازاں حزب اللہ نے تصدیق کی کہ اس کے رہنما حسن نصراللہ اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا، "حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اپنے عظیم، لافانی شہید ساتھیوں میں شامل ہو گئے ہیں جن کی انہوں نے تقریباً 30 سال تک قیادت کی۔"

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ نصراللہ کو جمعے کے روز گروپ کے زیرزمین ہیڈکوارٹر پر ایک "ٹارگٹڈ سٹرائیک" میں مار گرایا گیا تھا جو کہ بیروت کے حزب اللہ کے زیر کنٹرول جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ میں ایک رہائشی عمارت کے نیچے ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ "حملہ اس وقت کیا گیا جب حزب اللہ کا سینئر چین آف کمانڈ ہیڈ کوارٹر سے کام کر رہا تھا اور ریاست اسرائیل کے شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کو آگے بڑھا رہا تھا۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!