ہائی وے ٹریفک حادثات، حادثات کے مقام پر پراسرار شخص کی موجودگی معمہ بن گئی
ویب ڈیسک
|
15 Dec 2024
اگر آپ نے ہائی وے پر سفر کیا ہوا تو اس بات کا اندازہ ہوگا کہ ہر ایک اپنی لین میں مقررہ حد رفتار سے گاڑی چلارہا ہوتا ہے۔
امریکا میں گزشتہ کئی ماہ سے ہائی وے پر ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ واقعات ایک پُراسرار شخص کی وجہ سے ہورہے ہیں جس کے بارے میں پولیس اب جاننے کی کوشش کررہی ہے۔
یہ بیشتر واقعات رات کے اندھیرے میں ہی پیش آئے ہیں اس وجہ سے مختلف قیاس آرائیوں نے جنم لیا ہے۔
امریکی ریاست نیبراسکا کے دیہی علاقے میں ایک معمہ سامنے آیا ہے، جہاں کار حادثوں کے متاثرین کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص کسی بھی امدادی ٹیم سے پہلے جائے وقوعہ پر موجود ہوتا ہے۔
بیننگٹن شہر میں ہائی وے 36 پر مختلف حادثات کا شکار ہونے والے متعدد افراد کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ حادثات پیش آنے کے بعد ایک ہی شخص نے انہیں مدد کی پیشکش کی جبکہ کم از کم چار افراد کا اس شخص سے سامنا بھی ہوچکا ہے۔
ایک شہری نے بتایا کہ بچے کی سائیکل سڑک کے درمیان میں پڑی تھی اسی دوران انہوں نے مذکورہ پُراسرار شخص کو دیکھا۔ سورنسن نے سائیکل سے ٹکرانے کے بعد کے لمحات بیان کرتے ہوئے کہا: ’جیسے ہی میں نے اپنے ریئر ویو آئینے میں دیکھا، میں نے پاؤنی روڈ پر (شمال میں) کسی شخص کو بیٹھے دیکھا۔
’انہوں نے میرے پیچھے گاڑی روکی، وہ شخص کہہ رہا تھا کہ وہ یہ چیک کر رہے ہیں کہ ہم ٹھیک ہیں یا نہیں۔‘
سورنسن نے کہا کہ وہ وہاں سے چلا گیا، لیکن بعد میں ان کی بیوی نے اسی شخص کو سڑک پر تیل پھینکتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے واؤٹ کو بتایا: ’میں واقعی اس شخص کا سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا, لیکن میں نے پولیس کو اطلاع دی۔
Comments
0 comment