ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کی تحقیقات مکمل، دو اہم وجوہات سامنے آگئیں

ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کی تحقیقات مکمل، دو اہم وجوہات سامنے آگئیں

ایرانی تحقیقاتی اداروں نے رپورٹ تیار کرلی
ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کی تحقیقات مکمل، دو اہم وجوہات سامنے آگئیں

Webdesk

|

22 Aug 2024

فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے قتل کی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تحقیقات حادثے کی دو وجوہات سامنے آئیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل ہو گئیں، رپورٹ میں حادثے کی 2 وجوہات کا تعین کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی پہلی وجہ موسم کی صورتحال سازگار نہ ہونا جبکہ دوسری وجہ یہ تھی کہ ہیلی کاپٹر زائد وزن اٹھانے کے قابل نہیں تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے زائد 2 افراد سوار تھے۔

ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!