حزب اللہ کے حملے کے بعد تل ابیب میں ایمرجنسی نافذ

حزب اللہ کے حملے کے بعد تل ابیب میں ایمرجنسی نافذ

حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ داغے گئے
حزب اللہ کے حملے کے بعد تل ابیب میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک

|

22 Oct 2024

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے صبح کے وقت شمالی اسرائیل اور وسطی علاقے تل ابیب پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ داغے جس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے نشانہ بنائے گئے علاقوں میں الرٹ جاری کیا۔

  ماگن مائیکل قصبے میں ایک شخص انٹرسیپٹر کے ٹکڑے گرنے سے زخمی ہو گیا ہے۔

 متعدد میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شمالی اسرائیلی قصبے میں لبنان سے فائر کیے جانے والے راکٹوں کی روک تھام کے بعد گرنے والے شیپرین کی وجہ سے ایک رہائشی عمارت اور متعدد کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 لبنانی گروپ نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے گلیلوٹ اڈے پر "کوالٹیٹیو میزائل سالو" سے بمباری کی ہے۔

 "ہم نے حیفا اور تل ابیب کی طرف روانہ ہونے والے 12 درمیانے فاصلے کے راکٹ داغے۔

 الجزیرہ کے نامہ نگار عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ حزب اللہ کی طرف سے ایک بڑی علامت ہے کہ تمام لڑائیوں کے باوجود ان کے پاس صلاحیت موجود ہے۔

 اسرائیلی حکام نے تل ابیب کے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق بین گوریون ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!