حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کا میجر اور اہلکار ہلاک
ویب ڈیسک
|
24 Oct 2024
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کا میجر اور اہلکار ہلاک ہوگیا۔
خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ نے زمینی آپریشن میں حصہ لینے والے اسرائیلی فوج کے دستے پر زور دار حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں 42 سالہ اسرائیلی فوج کا میجر ایویرام ہاریف جبکہ 27 سالہ سارجنٹ سار الیاد ہلاک ہوئے۔ لبنان کے جنوبی علاقوں میں سمتبر سے تاحال حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 45 ہوگئی۔
دوسری جانب لبنان سے میزائل حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کی تعداد 20 کے قریب ہے جب کہ حماس کے حملے میں مارے گئے افراد کی تعداد علیحدہ ہے۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 63 افراد شہید ہوگئے جس کے بعد لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 530 ہوگئی۔
Comments
0 comment