حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوج کا میجر ہلاک

حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوج کا میجر ہلاک

حزب اللہ نے لبنان میں 17 اپریل کو اسرائیلی ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا
حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوج کا میجر ہلاک

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2024

حزب اللہ کی جانب سے 17 اپریل کو اسرائیلی فوج پر کیے گئے حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوج کا میجر دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

حزب اللہ نے لبنان میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانے پر 17 اپریل کو حملہ کیا تھا جس میں اسرائیلی فوج کے 14 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 17 اپریل کو زخمی ہونے والے میجر 27 سالہ ڈور زیمل  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اُس کی اگلے ماہ شادی طے تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے میجر کا نام زیمل ہے جس نے مرنے کے بعد اپنے تمام اعضا عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی اس لیے ان کی تدفین قدرے تاخیر سے یہودا کے قبرستان کے ملٹری سیکشن میں ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!