حزب اللہ کی مجھے قتل کرنے کی کوشش سنگین غلطی ہو گی، نیتن یاہو
Webdesk
|
20 Oct 2024
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ کہ اس کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے میرے گھر پر حملہ کر کے مجھے قتل کرنے کی سازش کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے پہلے ان کے دفتر نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ نے ڈرون حملے سے نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اپنے تمام اہداف کے حصول کے لیے یکسو ہے۔ خطے میں سیکیورٹی سے متعلق حقائق کو اسرائیل اور اس کی اگلی نسلوں کے لیے تبدیل کر دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے ڈرون حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرون حملے سے در اصل اسلامی جمہوریہ ایران کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔' یہ ایران ہی ہے جو اس مزاحمتی محور کے نام پر ایک برائی کا محور چلا رہا ہے۔
Comments
0 comment