حزب اللہ اور ایران کی حملے کی دھمکی، اسرائیل میں ہائی الرٹ

حزب اللہ اور ایران کی حملے کی دھمکی، اسرائیل میں ہائی الرٹ

اسرائیل کئی مہینوں سے اپنے داخلی محاذ کو مضبوط کر رہا ہے اور اکتوبر میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بہت سے اقدامات کر چکا ہے۔
حزب اللہ اور ایران کی حملے کی دھمکی، اسرائیل میں ہائی الرٹ

Webdesk

|

9 Aug 2024

تل ابیب: اسرائیلی ایمبولینس سروس نے ایک قلعہ بند زیر زمین مرکز میں خون کا سامان ذخیرہ کر لیا ہے ۔

فیکٹریوں نے خطرناک مواد کو ٹھکانے لگا دیا ہے۔ میونسپل حکام پناہ گاہوں کا معائنہ کر رہے ہیں اور ایران اور اس کے پراکسیوں کے حملے کے خطرے کے پیش نظر پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اسرائیل کئی مہینوں سے اپنے داخلی محاذ کو مضبوط کر رہا ہے اور اکتوبر میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بہت سے اقدامات کر چکا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تاہم گزشتہ 10روز میں تیاری کی رفتار میں بڑی تیزی آگئی ہے۔ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ قدرے محدود تنازع کے ایک جامع علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوج میں بھرتی ہونے والے نئے جوانوں کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ اسرائیل کے شہری چوکنا ہیں اور میں آپ سے کہتا ہوں کہ صبر کریں اور پرسکون رہیں۔

نیتن یاھو نے مزید کہا کہ ہم دفاع اور حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم اپنے دشمنوں پر حملہ کرتے ہیں اور اپنے دفاع کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

اسرائیل کو اب کثیر محاذ کی جنگ کے خطرے کا سامنا ہے اسے غزہ سے حماس، لبنان سے حزب اللہ اور یمن سے حوثی گروپ کا خطرہ ہے۔ ان گروپوں کو ایران کی حمایت اور مالی مدد حاصل ہے۔

تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل اور بیروت میں حزب اللہ کے فوجی کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کے بعد آنے والے دنوں میں ایران اور حزب اللہ کی جانب سے حملہ متوقع ہے۔

کئی مہینوں کی بے چینی، توقعات اور گھبراہٹ کے بعد اور اپریل میں سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی شہری بحران کی فضا کے عادی ہوگئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!