جدہ ایئرپورٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
Webdesk
|
11 Nov 2024
جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق جدہ ایئرپورٹس (مطارات جدہ)کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار میں بتایا گیا کہ جدہ ایئرپورٹ نے ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو ایک لاکھ 61 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
یہ ریکارڈ 6 نومبر 2024 کو قائم ہوا جس میں جدہ ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی تعداد 81195 اور یہاں سے جانے والے مسافروں کی تعداد 79994 رہی۔مطارات جدہ نے مزید کہا کہ مذکورہ دن کل 817 پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں۔
اس طرح آنے اور جانے والی پروازوں کا حساب لگایا جائے تو یہ فی گھنٹہ 34 بنتی ہیں۔مطارات جدہ نے کہا کہ ان تمام پروازوں کے مسافروں کے ایک لاکھ 32 ہزار 189 بیگیج بھی ہینڈل کیے گئے۔
مطارات جدہ کمپنی کے سی ای او انجینئر مازن جوھر نے کہا کہ یہ کامیابی ان تمام شراکت داروں کی یکجہتی اور تعاون کی بدولت حاصل ہوئی جنہوں نے اس کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments
0 comment