جنگ کوئی بالی ووڈ کی تفریح نہیں! سابق بھارتی آرمی چیف کی میڈیا پر تنقید

جنگ کوئی بالی ووڈ کی تفریح نہیں! سابق بھارتی آرمی چیف کی میڈیا پر تنقید

بھارتی فوجی اور سیاسی شخصیات نے اپنے ہی میڈیا پر تنقید شروع کر دی ہے۔
جنگ کوئی بالی ووڈ کی تفریح نہیں! سابق بھارتی آرمی چیف کی میڈیا پر تنقید

Webdesk

|

13 May 2025

بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل منوج نراون نے کہا ہے کہ جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ بہت سنگین معاملہ ہے اور اسے بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے۔

پاک فضائیہ کے کامیاب فضائی حملوں کے بعد بھارتی فوجی اور سیاسی شخصیات نے اپنے ہی میڈیا پر تنقید شروع کر دی ہے۔

بھارتی فوج کے سابق سربراہ نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا اور جنگی جنون کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی میڈیا پر تنقید کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ ہمیشہ آخری حربہ ہونا چاہیے، صرف اس صورت میں جب دیگر تمام آپشنز ختم ہو جائیں  اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یہی وجہ ہے کہ بھارتی حکومت نے جنگ بندی کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ "یہ ایک عارضی جنگ بندی ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں حالات کیسے بدلتے ہیں۔"

سابق آرمی چیف نے زور دے کر کہا کہ جنگ کی قیمت اور تباہ کن نتائج کو دیکھتے ہوئے ایک عقلمند لیڈر وہ ہوتا ہے جو ناقابل تلافی نقصان کو روکنے کے لیے بروقت فیصلے کرے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!