جرمنی: پاکستانی شہری کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا، بیٹی شدید زخمی
Webdesk
|
15 Mar 2024
کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد فہیم کو جرمنی میں مقامی شخص نے گھر میں داخل ہوکر چاقو کے وار سے قتل جبکہ اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمنبرگ کے شہر اولم میں جنونی مقامے باشندے نے پاکستانی نژاد جرمن شہری کے گھر میں داخل ہوکر چاقو سے حملہ کیا۔
58 سالہ پاکستانی نژاد فہیم الدین حملے کے نتیجے میں موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اُن کی اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملہ کے وقت دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بر وقت کارروائی کی گئی اور حملہ آورکو ہلاک کردیا گیا، قاتل ذہنی مریض تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دماغی علاج کروا کے واپس آیا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق فہیم الدین کا جسد خاکی اتوار کی شب کراچی لایا جائے گا مقامی قبرستان میں پیر کو تدفین ہوگی۔
Comments
0 comment