جیفری ایپسٹن جنسی اسکینڈل، ٹرمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

جیفری ایپسٹن جنسی اسکینڈل، ٹرمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یہ ایک ایسا نیٹ ورک ہے جس پر پہلے بھی ہنگامہ کھڑا ہوچکا ہے۔
جیفری ایپسٹن جنسی اسکینڈل، ٹرمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Webdesk

|

15 Dec 2025

امریکی سیاست میں ایک بار پھر جیفری ایپسٹن جنسی اسکینڈل کی گونج سنائی دے رہی ہے، اس بار نشانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان کی نگران کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے ایپسٹن فائلز سے حاصل ہونے والی تصاویر اور ای میلز کا ایسا پیکج جاری کیا ہے جس نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔



رپورٹس کے مطابق19 تصاویر میں ایپسٹن کو امریکی اور عالمی اشرافیہ کے بیچ گھِرا دیکھا جا سکتا ہے، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ، بل کلنٹن، اسٹیو بینن، بل گیٹس، رچرڈ برانسن سمیت کئی طاقتور نام شامل ہیں۔



ایوانِ نمائندگان کی نگران کمیٹی کے مطابق یہ تصاویر جیری ایپسٹن کے بااثر سماجی نیٹ ورک کی تصدیق کرتی ہیں۔ یہ ایک ایسا نیٹ ورک ہے جس پر پہلے بھی ہنگامہ کھڑا ہوچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان تصاویر میں ایک متنازع تصویر وہ ہے جس میں ٹرمپ چھ خواتین کے ساتھ نظر آتے ہیں اگرچہ خواتین کے چہروں کو چھپایا گیا مگر سوال اپنی جگہ موجود ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!