کم سنی کی شادیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ہزار افراد گرفتار

کم سنی کی شادیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ہزار افراد گرفتار

یہ اقدام سماجی برائی کے خاتمے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے اور آسام اس مسئلے کے خلاف سخت اقدامات کرتا رہے گا۔
کم سنی کی شادیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ہزار افراد گرفتار

Webdesk

|

23 Dec 2024

دیس پور: بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں کم سنی کی شادیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک پانچ ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی ہمانتا بسوا سرما نے اس کریک ڈان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ چھاپوں کے دوران 416 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ یہ اقدام سماجی برائی کے خاتمے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے اور آسام اس مسئلے کے خلاف سخت اقدامات کرتا رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فروری 2023 سے جاری اس کریک ڈان میں 4800 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں بچوں کے والدین اور کم سنی کی شادیاں درج کرنے والے رجسٹرارز شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!