خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کا دعوی، سخت سیکیورٹی کے انتظامات تھے
خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک

|

29 May 2026

برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف" نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ کا انعقاد جمعرات کے روز انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت کیا گیا، جس میں مرحوم رہنما کے قریبی اہلِ خانہ اور چند اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریب کو محدود رکھا گیا اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کی تفصیلات عوامی سطح پر زیادہ جاری نہیں کی گئیں۔

تاہم دی ٹیلی گراف کے اس دعوے کی تاحال کسی آزاد یا سرکاری ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایرانی حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے حملوں کے دوران اپنے چند اہلِ خانہ سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!