کرسچن صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، ٹرمپ کی دہائی

کرسچن صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، ٹرمپ کی دہائی

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں مزید چار سال میں سب ٹھیک کیا جائے گا، آپ کو مزید ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔
کرسچن صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، ٹرمپ کی دہائی

Webdesk

|

28 Jul 2024

واشنگٹن : سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسیحی باہر نکلیں اور صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، انہیں دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں مزید چار سال میں سب ٹھیک کیا جائے گا، آپ کو مزید ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔

واضح نہیں کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان ریمارکس کا کیا مطلب ہے جبکہ ڈیموکریٹک حریف ٹرمپ پر جمہوریت کے لیے خطرہ ہونے کا الزام لگارہے ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اپنا زیادہ تر وقت ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید اور الزامات لگانے پر گزرا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!