خطبہ حج اردو سمیت کتنی زبانوں میں نشر ہوگا، سب سے بڑا منصوبہ مکمل

خطبہ حج اردو سمیت کتنی زبانوں میں نشر ہوگا، سب سے بڑا منصوبہ مکمل

خطبہ حج بیس زبانوں میں نشر کیا جائے گا
خطبہ حج اردو سمیت کتنی زبانوں میں نشر ہوگا، سب سے بڑا منصوبہ مکمل

ویب ڈیسک

|

10 Jun 2024

سعودی عرب کی جنرل پریزیڈنسی نے رواں سال حج کے خطبے پہلی بار 20 زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق رواں سال خطبہ حج کو اردو سمیت 20 مختلف زبانوں میں نشر کرنے کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

خطبہ حج کو ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب لوگ سنیں گے۔ اس عظیم پروجیکٹ کا مقصد دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات، محبت و رواداری ، بھائی چارگی کو قائم کروانا اور انسانوں کی آپس میں محبت و رشتے داری کو فروغ دلوانا ہے۔

جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے خطبہ حج کو بیس زبانوں میں ترجمہ کرنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ یہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جبکہ عازمین کیلیے بذریعہ ریڈیو نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فرانسیسی، انگریزی، فارسی، اردو، ہاؤسا، روسی، ترکیہ، پنجابی، چینی، مالائی، سواحلی، ہسپانوی، پرتگالی، امہاری، جرمن، سویڈش، اطالوی، ملیالم، بوسنیائی، فلپائنی، زبانوں میں ترجمہ نشر کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!