کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب ہم امریکا کے شکر گزار نہ ہوئے ہوں، زیلنسکی

کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب ہم امریکا کے شکر گزار نہ ہوئے ہوں، زیلنسکی

حقیقی امن کے قیام کے لیے ہمیں حقیقی تحفظ کی ضمانتوں کی ضرورت ہے
کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب ہم امریکا کے شکر گزار نہ ہوئے ہوں، زیلنسکی

Webdesk

|

3 Mar 2025

کیف : یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے کشیدگی کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روس یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر کوئی اصل مسئلے پر متحد ہے۔

 حقیقی امن کے قیام کے لیے ہمیں حقیقی تحفظ کی ضمانتوں کی ضرورت ہے اور برطانیہ، یورپی یونین اور ترکی کا بھی یہی موقف ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہم امریکا کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ہم امریکا سے ملنے والی تمام تر مدد کے شکر گزار ہیں۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب ہم امریکا کے شکر گزار نہ ہوئے ہوں اور یہ شکر گزاری ہماری آزادی کے تحفظ کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں ہماری مشکلات سے نکلنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہمارے شراکت دار ہمارے لیے اور اپنی سلامتی کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

ولودیمیر زیلنسکی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے اور اسی لیے ہم نے یہ کہا کہ حفاظتی ضمانتیں اس کی کلید ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!