کویت کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

کویت کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

جنوبی کویت کے شہر المنقف میں 12 جون کی صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی۔
کویت کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

Webdesk

|

12 Jun 2024

مشرقی وسطی کے ملک کویت میں ایک رہائشی خوفناک آگ لگنے کے باعث 41افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کویت کے شہر المنقف میں 12 جون کی صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے حکام کو آتشزدگی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں۔ ہمیشہ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ ورکرز کو ایک جگہ نہ رکھا جائے۔

حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!