کویت نے بڑا اعلان کردیا

کویت نے بڑا اعلان کردیا

وزارت تجارت اور صنعت نے 2025 کی وزارتی قرارداد نمبر 182 جاری کی ہے
کویت نے بڑا اعلان کردیا

Webdesk

|

4 Nov 2025

کویت سٹی: کویت میں اب نقدی میں سونا یا زیورات نہیں خریدا جائے گا۔ وزارت تجارت اور صنعت نے 2025 کی وزارتی قرارداد نمبر 182 جاری کی ہے جس میں مخصوص شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے نقد لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکومت نے زیورات کی دکانوں پر سونے کی خرید و فروخت میں نقد رقم کے استعمال پر پابندی لگا دی ۔ متعلقہ وزارت نے لائسنس یافتہ زیورات کے ڈیلروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خرید و فروخت کے کاموں میں نقد لین دین کے استعمال سے گریز کریں۔

اس کے بجائے کویت کے مرکزی بینک سے منظور شدہ غیر نقد ادائیگی کے طریقے استعمال کریں۔حکم نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!