کویت ایئرویز کا تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان

کویت ایئرویز کا تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان

فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی یہ معطلی قومی فضائی حدود کے دوبارہ کھلنے تک برقرار رہے گی۔
کویت ایئرویز کا تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان

Webdesk

|

12 Jun 2026

کویت: کویت کی قومی ایئرلائن کویت ایئرویز نے ملکی فضائی حدود کی بندش کے بعد تمام آمد و رفت کی پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت ایئرویز کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوا بازی کی حفاظت اور فلائٹ سیفٹی کی ہدایات کے تحت احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام آپریشنز بند کردیئے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی یہ معطلی قومی فضائی حدود کے دوبارہ کھلنے تک برقرار رہے گی۔

کویت ایئرویز کے مطابق فضائی حدود کھلتے ہی تمام متاثرہ پروازوں کو نیا شیڈول جاری کیا جائے گا اور مسافروں کو فوری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔

ایئرلائن نے تصدیق کی ہے کہ جو مسافر آج کے لیے اپنے سفری منصوبے منسوخ یا تبدیل کرنا چاہتے ہیں، انہیں اس مخصوص مدت کے دوران کسی بھی قسم کی ترمیمی یا منسوخی فیس سے مستثنی قرار دیا جائے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!