کینیا کی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، سیکیورٹی ایجنسیز کے خلاف تحقیقات کا حکم

کینیا کی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، سیکیورٹی ایجنسیز کے خلاف تحقیقات کا حکم

کینیا کی عدالت کا شہید صحافی کے اہل خانہ کو دو کروڑ 17 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم
کینیا کی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، سیکیورٹی ایجنسیز کے خلاف تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2024

کینیا کی عدالت نے شہید پاکستانی صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اہل خانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ پاکستانی روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا اور پولیس و سیکیورٹی فورسز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کینیا کی عدالت میں شہید صحافی کی بیوہ جویریہ صدیق نے ارشد شریف قتل کے بعد درخواست دائر کی اور مقامی وکیل کی خدمات حاصل کیں تھیں۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ سنایا اور پاکستانی صحافی ارشدشریف کی  فیملی کو2کروڑ17لاکھ پاکستانی روپے معاوضہ دینےکا حکم دیا۔

عدالت نے پولیس کے اس بیان کو مسترد کیا جس میں کہاگیا کہ غلط شناخت کی وجہ سے ارشد شریف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور اُسے اہلکاروں نے اغوا کار کی گاڑی سمجھا تھا۔

عدالت نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے غلط شناخت کی بنیاد پر قتل کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیز کے خلاف تحقیقات کرنے کے بعد محکمہ جاتی اور سخت تادیبی کارروائی کی جائے تاکہ دوبارہ کبھی ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں کینیا کے علاقے نیروبی میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کر کے ارشد شریف کو قتل کردیا تھا جبکہ گاڑی میں سوار ڈرائیور کو معمولی زخم آئے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!