کینیا میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک

کینیا میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک

علاقے میں امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔
کینیا میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک

Webdesk

|

3 Nov 2025

نیروبی: مغربی کینیا کی رِفٹ ویلی میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان آئیزک مواورا نے بتایا کہ علاقے میں امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔

حکام کے مطابق الگئیو ماراکویٹ کانٹی میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد تاحال 25 افراد لاپتہ ہیں جب کہ 26 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جن میں سے بیشتر اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے فوجی طیارے اور آفات سے نمٹنے والے ماہرین تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو جلد از جلد نکالا جا سکے۔

کینیا میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ ماہرین موسمیاتی تبدیلی اور غیر معمولی موسم کو قرار دیتے ہیں۔

پڑوسی ملک یوگنڈا کی مشرقی وادیوں میں بھی حالیہ ہفتوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوگنڈا ریڈ کراس کے مطابق دونوں ممالک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے خطرات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک علاقوں سے دور رہیں اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!