کینیڈا کے پہاڑی قصبے جیسپر میں شدید آگ، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

کینیڈا کے پہاڑی قصبے جیسپر میں شدید آگ، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ 25 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
کینیڈا کے پہاڑی قصبے جیسپر میں شدید آگ، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

Webdesk

|

26 Jul 2024

اوٹاوا: مغربی کینیڈا کے پہاڑی قصبے جیسپر کا نصف سے زائد حصہ جنگل کی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ 25 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے مقامی فائر فائٹرز کے علاوہ 4 سو غیرملکی فائر فائٹرز طلب کرلیے گئے ۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ جیسپر نیشنل پارک میں آگ کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی جنگلات میں بھی آگ پھیل گئی ہے۔آگ سے 70 ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ لپیٹ میں آگیا، آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!