لبنان اسرائیلی فوج کیلیے قبرستان بن گیا
ویب ڈیسک
|
26 Oct 2024
لبنان اسرائیل کی زمینی فوج کیلیے قبرستان بن گیا ہے کیونکہ حزب اللہ نے حالیہ کارروائیوں میں مزید چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کارندوں کے ساتھ تصادم کے دوران چار فوجی مارے گئے۔
یہ واقعہ خطے میں جاری کشیدگی کے درمیان پیش آیا، جہاں فوجی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔
آئی ڈی ایف نے جھڑپ کے حالات کے بارے میں تفصیلی معلومات جاری نہیں کی ہیں لیکن اس نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ اضافہ اس وقت ہوا ہے جب اسرائیل حزب اللہ کی جانب سے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔
اس سے قبل ایک اسرائیلی ڈاکٹر جس نے IDF کمانڈر کی موت پر جشن منایا تھا کو معطل کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment