لبنانی وزیراعظم کی پاکستانیوں کے حوالے سے بڑی یقین دہانی
لبنانی وزیراعظم نے شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی ہے
ویب ڈیسک
|
10 Dec 2024
لبنانی وزیراعظم نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری ویزے جاری کرنے اور بحفاظت انخلا کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن سے پاکستانیوں کی مدد کی درخواست کی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ شام میں 600 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ائیر پورٹ بند ہے۔ اس پر لبنان نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کی واپسی ابھی صرف لبنان کے راستے ممکن ہے، 600 یا جتنے بھی پاکستانی ہیں سب کو فوری ویزے دیں گے، پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بحران میں سب سے پہلے لبنان کو مدد بھیجی۔
دمشق میں پاکستانی سفیر کو پاکستانیوں کے فوری انخلا کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment