القسام بریگیڈ کا متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
Webdesk
|
13 Mar 2024
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں القسام بریگیڈ نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں القسام بریگیڈ نے بتایا کہ خان یونس میں اسرائیلی فوج کے دو یونٹس پر کامیاب حملہ کیا گیا۔ حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی واصل جہنم کردیئے گئے۔
یاد رہے کہ عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے رفح آپریشن کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
کئی ممالک سمیت بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح میں داخل نہ ہو جہاں 15 لاکھ فلسطینیوں نے پناہ حاصل کی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیل نواز اے آئی پی اے سی تنظیم کی ایک کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہم شہری آبادی کو نقصان کے راستے سے نکلنے کے قابل بناتے ہوئے رفح میں کام ختم کر دیں گے۔
Comments
0 comment