معروف بھارتی صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں چل بسے
Webdesk
|
9 Oct 2024
ممبئی : بھارت کے معروف صنعت کار اور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رتن ٹا ٹا کو پیر کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بڑھتی عمر اور اس سے متعلق طبی مسائل کے باعث اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ ہونے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ رتن ٹاٹا ایک صاحب بصیرت کاروباری شخصیت اور ایک غیر معمولی انسان تھے، انہوں نے بھارت کے سب سے پرانے اور سب سے معروف کاروباری اداروں میں سے ایک کو مستحکم قیادت فراہم کی۔
رتن ٹاٹا بھارت کے صنعتی شعبے کی ایک جانی مانی شخصیت تھے، وہ 1991میں گاڑیوں اور اسٹیل کی صنعت سے منسلک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے اور 2012تک ذمہ داریاں نبھائیں۔
2012 میں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انہیں ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کا چیئرمین ایمیریٹس بنایا گیا تھا۔
Comments
0 comment