مجھ سے جھوٹ نہ بولو، بائیڈن نیتن یاہو کو سنادیں

مجھ سے جھوٹ نہ بولو، بائیڈن نیتن یاہو کو سنادیں

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا
مجھ سے جھوٹ نہ بولو، بائیڈن نیتن یاہو کو سنادیں

Webdesk

|

5 Aug 2024

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو سنا دیں، جو بائیڈن نے کہا کہ مجھ سے جھوٹ نہ بولو، صدر کی بے قدری نہ کریں۔

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا۔ امریکی صدر نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ ایران جوابی حملے سے دستبردار ہو جائے گا۔بائیڈن سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ایران جوابی حملے سے دستبردار ہو جائے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بیروت اور تہران میں قتل کی وارداتوں نے بائیڈن کو جھنجھلا دیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اور حزب اللّٰہ رہنماؤں کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے فوری بعد نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ شدید ہوگا، ایران مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے بدلہ لے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!